Friday 15 March 2013

[discussion_vu] کمپیوٹر کے استعمال کے دوران آنکھوں کے درد کا بہترین علاج Eyes pain treatment During using Computer

کمپیوٹر کے استعمال کے دوران آنکھوں کے درد کا بہترین علاج

Eyes pain treatment During using Computer and Laptop

ٹیکساس... این جی ٹی... دن کا زیادہ تر وقت کمپیوٹر استعمال کرنے سے آنکھوں میں شدید تکلیف اور مختلف امراض کے لاحق ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے تاہم اب اس کا بہت آسان حل تلاش کر لیا گیا ہے۔امریکی ریاست ٹیکساس کی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق کمپیوٹر کے استعمال کے دوران ہر 20منٹ بعد 20فٹ فاصلے پر رکھی کسی چیز پر نگا ہیں مرکوز رکھنے سے آنکھوں کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔ کمپیوٹر اسکرین پر مسلسل نظریں جمے رہنے سے آنکھیں خشک ہو کر بوجھل ہو جاتی ہیں جس سے انتہائی تھکن کا احساس پیدا ہو جاتا ہے۔سائنسدانوں نے مزید واضح کیا کہ آنکھوں کی پلکیں جھپکاتے رہنے اور 20فٹ فاصلے پر رکھی اشیا کی طرف دیکھنے سے اس تکلیف سے بچا جا سکتا ہے۔ بس 20-20-20کے نہایت آسان فارمولے پر عمل کرنا ہو گا یعنی20منٹ بعد 20فٹ دور20سیکنڈتک دیکھیں

Visit Virtualians Social Network at: http://virtualians.pk/?xg_source=msg_mes_network

 
To control which emails you receive on Virtualians Social Network, click here

No comments:

Post a Comment