Thursday 28 July 2011

[discussion_vu] "دو ڈالر کم پڑگئے تھے"

تھوڑی مستی تھوڑا فن

"دو ڈالر کم پڑگئے تھے"


ایک مرتبہ ایک خاتون بازار گئیں تو انہیں ایک دکان پر ایک تصویر بہت پسند آئی۔ تصویر کسی بہادر سپاہی کی تھی ۔انہوں نے دکاندار سے پوچھا ۔

"کتنے کی ہے ؟"

" پچاس ڈالر کی "
جواب ملا۔

ان کے پاس کل اڑتالیس ڈالر تھے۔ اس لیے واپس چلی گئیں ۔ دوسرے دن پچاس ڈالر لے کر پھر دکان پر پہنچیں تو یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ تصویر بک چکی ہے۔

چند روز بعد وہ خاتون اپنی قریبی دوست کے گھر گئیں تو کیا دیکھا کہ وہی تصویر ہال میں ٹنگی ہوئی تھی ۔

انہوں نے فورآ پوچھا ۔ " یہ تصویر کس کی ہے ؟"

سہیلی فخر سے گویا ہوئیں" یہ ہمارے دادا جی ہیں ۔"

یہ سن کر خاتون بولیں " دو ڈالر کم پڑگئے تھے ۔ ورنہ آج یہ ہمارے دادا جی ہوتے۔"


--

 

لذّت کی وجہ سے گناہ مت کرو کیوں کہ لذّت ختم ہو جاۓ گی پر گناہ باقی رہ جاۓ گا

اور مشقت کی وجہ سے نیکی مت چھوڑو کیوں کہ مشقت ختم ہو جاۓ گی پر نیکی باقی رہ جاۓ گی


             
               <<<<<<< sAd pAncHi >>>>>>> 


--
You received this message because you are subscribed to the Google Groups "Virtual University of Pakistan" group.
To post to this group, send email to discussion_vu@googlegroups.com.
To unsubscribe from this group, send email to discussion_vu+unsubscribe@googlegroups.com.
For more options, visit this group at http://groups.google.com/group/discussion_vu?hl=en.

No comments:

Post a Comment