Saturday 8 October 2011

[~>VU-P!nD!<~] محبت ایک دعا ہے



--



محبت ایک دعا ہے



تم مجھے بس یہ دعا دینا
خطا کوئی جو ہو جائے
کبھی لہجہ بدل جائے
ضروری بات رہ جائے
میرا چہرا بدل جائے
اگر پہچان نہ پاؤں
تمہیں گر جان نہ پاؤں
دعا دینا
محبت ایک دعا ہے
تم مجھے بس یہ دعا دینا



ستارے توڑ نہ پاؤں
تمہارے کام نہ آؤں
توازن جو نہ رہ پائے
نظربندی نظر آئے
اشارہ ہو شرارت کا
کوئی دھوکا بصارت کا
دعا دینا
محبت ایک دعا ہے
تم مجھے بس یہ دعا دینا


میں تم سے کہہ نہیں پایا
تمہارے نام کا سایہ
میرے ہمراہ رہتا ہے
مجھے ہر پل یہ کہتا ہے
کوئی مشکل جو در آئے
تصور میرا دھندلائے
دعا دینا
محبت ایک دعا ہے
تم مجھے بس یہ دعا دینا




کسی دشمن کے سو الفاظ تکلیف نہیں دیتے 
مگر ایک دوست کی خاموشی سو آنسو دے سکتی ہے


  



           VU Club






--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en

No comments:

Post a Comment