Friday 19 August 2011

[~>VU-P!nD!<~] ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے





ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
آئے تو سہی، بر سرِ الزام ہی آئے

حیراں ہیں، لب بستہ ہیں، دلگیر ہیں غنچے
خوشبو کی زبانی، تیرا پیغام ہی آئے

لمحاتِ مسرت ہیں تصور سے گریزاں
یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے

تاروں سے سجا لیں گے، راہِ شہرِ تمنا
مقدور نہیں صبح، چلو شام ہی آئے

یادوں کے، وفاؤں کے، عقیدوں کے، غموں کے
کام آئے جو دنیا میں تو اصنام ہی آئے

کیا راہ بدلنے کا گلہ ہمسفروں سے
جس راہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے


تھک ہار کے بیٹھے ہیں سرِ کُوئے تمنا
کام آئے تو پھر جذبئہ ناکام ہی آئے

باقی نہ رہے ساکھ ادا دشتِ جنوں کی
دل میں اگر اندیشئہ انجام ہی آئے
۔

--











"kisi ko apni Safai byan na kro
Q K jo tumko Pasand krta hy usko Safai ki zrurat nhi
or jo tumse Nafrat krta hy
wo kbi Yaqin nhi kre ga!!!"
**Hazrat ALI (R.A)**



--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en

No comments:

Post a Comment