Monday 15 August 2011

[~>VU-P!nD!<~] محبت کم نہیں ہوتی



محبت کم نہیں ہوتی


کوئی کتنا جتن کرلے محبت کم نہیں ہوتی

زمانہ اِس کے آگے آہنی دیوار بن جائے

اور اُس کا ہاتھ اِک تلوار بن جائے

محبت ڈر نہیں سکتی ڈرانے سے

نہیں مٹتی مٹانے سے

محبت کی نہیں بنتی زمانے سے

یہ اپنی جان دے کر بھی کبھی بے دم نہیں ہوتی

کوئی کتنا جتن کرلے محبت کم نہیں ہوتی

کبھی یہ ہیرو کا جوبن ' کبھی رانجھا کی وَنجلی ہے

کبھی خاروں بھرا رَستہ ' کبھی یہ پھول جنگلی ہے

کبھی شیریں کی بے تابی ' کبھی فرہاد کی تِیشہ

یہ کچھ کچھ شہد جیسی ہے ' مزا ہے اس میں سَم جیسا

جُنوں ہے قیس کا 'لیلیٰ کی یہ وارفتگی بھی ہے

محبت بے خودی بھی ہے

خودی کا بھید اس میںہے

محبت ہے خدا جیسی ' خدائی اس میں شامل ہے

ستارہ مت کہو اِس کو ' محبت ماہِ کامل ہے

….اور اس کی لَو کبھی مدہم نہیں ہوتی
کوئی کتنا جتن کرلے محبت کم نہیں ہوتی


--













--


TU Agar Mujhe Nawaze to Tera Karam Hai Mola….!!!


 Warna Teri Rehmaton K Qabil Meri Bandagi Nahi.


(`*•.¸ (`*•.¸ ¸.•*´) ¸.•* )
..::¨`•*RamZaN MubRaK*¸.•`¨::..
.(¸.•*(¸.•*´ `*•.¸)*•.¸). 



 
join this group 

--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en

No comments:

Post a Comment