Thursday, 29 September 2011

[~>VU-P!nD!<~] دل کا تالا اور چابی







 

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلامُ علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ


دل کا تالا اور چابی

 

 

    

 

کہتے ہیں کہ سخت ٹھٹھرا دینے والی سردی میں کسی جگہ کچھ خار پُشت  بیٹھے تھے۔

سردی سے سے  اُنکا بُرا حال ہو رہا تھا۔

تھوڑی سی حرارت پالینے کی طمع میں ایک دوسرے  کے قریب آئے تواُنکے  جسموں پر لگے کانٹے ایک دوسرے کو زخمی کرنے لگے۔

دوبارہ ایک دوسرے سے  پیچھے ہٹ کر بیٹھے توپھر سردی مارنے لگی۔

کوئی سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ  ایک دوسرے سے چپک کر بیٹھیں تواپنے کانٹوں سے ایک دوسرے کو زخمی کریں یا دور دور جا کر بیٹھیں اور سردی سے ٹھٹھر کر مر جائیں؟

بالآخر انہوں نے اس حقیقت کو پا لیا کہ

قربت ہو مگرایک حد کے اندر رہ کر،

ایک دوسرے کی حرارت تو پہنچتی رہے مگر اس احتیاط کے ساتھ کہ

ایک دوسرے کے کانٹے چبھ کر درد و الم کا باعث بھی نا بننے پائیں۔

اور دوری بھی ہو تو اتنی کہ

موسموں کی حدت و شدت اور امن و امان  کا مسئلہ نا بننے پائے۔

  

اور اسی طرح ہی  تو انسانوں کی دُنیا میں ہمیں کرنا چاہیئے

کیونکہ لوگ بھی تو خار پشتوں کی طرح ہی ہوتے ہیں۔

اپنے جسم پر لگائے ہوئے  غیر مرئی  کانٹوں کے ساتھ۔

یہ کانٹے ہر اُس شخص کو چبھ کر زخمی کر دیتے ہیں

جو بغیر کسی ضابطے کے نزدیکیاں چاہتے ہوں،

اور دوریوں کی اذیت اور فراق کے الم بھی مار ڈالتے ہیں

جب لوگ  بغیر کسی حساب  کے دوریاں رکھنا چاہتے ہوں۔

دیکھ لینا چاہیئے کہ

لوگوں سے میل جول اور معاملات میں کسقدر بے تکلفی مناسب رہے گی

تاکہ  قربت کے فوائد سے زیادہ اذیت نا اُٹھانی پڑ جائے

یا پھر  دوری سےتعلقات پر اوس ہی نا پڑنا شروع جائے۔

  

دانا شخص وہی ہے جو ان دانشمند خارپشتوں کی حکایت سے یہ  سبق سیکھے کہ:

قربت  سےتعلقات میں  اُنسیت و محبت کی حرارت  تو لیجیئے اور دیجیئے

مگر اس بات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کہ

قربت اتنی زیادہ بھی نہ ہو کہ جسموں پر لگے ہوئے غیر مرئی کانٹے بدن میں چبھ کر تعلقات کو ہی مجروح کر کے رکھ دیں۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہم اس معاشرے میں اپنے دوستوں کے ساتھ پرجوش تعلقات  رکھ کر جینا چاہتے ہیں جو ہماری خوشی اور غمی میں ہمارے کاندھوں کے ساتھ کاندھا ملا کر کھڑے ہوں۔ جن کے محبت بھرے بول ہمارے کانوں میں حلاوت بن کر اُترا کریں  اور ان کی ہمدردی اور  غمگساری کے الفاظ ہمارے دلوں کو تقویت اور سہارا دیا کریں۔

  

یہ ٹھیک ہے کہ

آپ کے دل میں آپ کے دوستوں کیلئے ایک گہری محبت ہے مگر

بلا ضرورت، بے ترتیب اور بے محل ملاقاتوں  یا قربتوں سے کسی کے معمولات میں حرج کا خدشہ رہے گا۔ اور پھر یہ ملاقاتیں اور قربتیں کہیں اُکتاہٹ اور دل بھر جانے کا سبب نہ بن جائیں۔ اور  اسی طرح ہی تو قرابت داریاں اور تعلقات  ناقابل برداشت رنج و الم اور دکھوں ،  پریشانیوں میں بدل جایا کرتے ہیں۔

  

پیارے دوست۔ اچھا طرح دیکھ  لے اور اطمینان کر لے کہ  تیرے دل کے  دروازے  پر تالا بھی لگا ہوا ہے کہ نہیں؟ ایسا تو نہیں کہ جس کا دل چاہتا ہے وہ اس گھر میں آ جا سکتا ہے چاہے  وہ   تیری دوستیوں کے معیار  پر پورا اُترنے والا ہے بھی یا کہ نہیں؟

  

اس دنیا میں رہنے اور بسنے کیلئے اس دنیا کے باسیوں سے راہ و رسم، ناطے اور تعلقات اور دوستیاں رشتے داریاں تو رکھنی اور بنانی پڑیں گی مگر مناسب فاصلہ رکھ کر۔ لوگوں کی غداریوں اور  مکر و فریب  سے بچ اور بچا کر۔

ہمیشہ یہی ذہن میں رکھتے ہوئے کہ انسان بھی تو خارپشت کی مانند  ہیں کہ زیادہ قربت داری  اور ملت مارے گی اور زیادہ دوری بھی جان لے لے گی۔

 

 

 






--




--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en

[~>VU-P!nD!<~] ایک عجیب اور آزمودہ کام



بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

السلام و علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ


ایک عجیب اور آزمودہ  کام

جسمانی جوڑوں کی حرکت کا بعض حروف  کی ادائیگی سے کیا تعلق ہے؟

!

!

!

!

!

سادہ سا جواب تو یہی بنتا ہے کہ کوئی تعلق نہیں۔

!

لیکن

آئیے ایک تجربہ کرکے  خود دیکھتے ہیں

--------

!

!

!

!

!


مثال کے طور پر ہم ایک حرف  (س) لیتے ہیں


1


اپنی گردن کو مضبوطی سے اس طرح پکڑیئے جس طرح کہ تصویر میں دکھایا گیا ہے


 


Aik Dafa Darood Shareef


اب حرف –س- کو واضح طریقہ سے ادا کیجئے۔۔

!

!

!

مثال کے طور پر نیچے دیا ہوا جملہ بولیئے:

  

سبحان اللہ  


سبحان اللہ

سبحان اللہ

سبحان اللہ 

سبحان اللہ

سبحان اللہ
سبحان اللہ

سبحان اللہ

سبحان اللہ

سبحان اللہ 
- 
 
-

-

 - 

-

 - 
 
-


2


اب ہاتھ کی گرفت کو ڈھیلا کرتے ہوئے گردن کو چھوڑ دیجیئے

اب ایک بار پھر اُسی وضاحت کے ساتھ ان کلمات کو  دہرائیے:


سبحان الله


سبحان الله

سبحان الله

سبحان الله

سبحان الله

سبحان الله

سبحان الله


سبحان الله

سبحان الله

سبحان الله

سبحان الله

سبحان الله


-


-

 

-


-

-


-

کوئی فرق نظر آیا آپکو؟

 -
-
-

-
-

 -
-
-

-
-

 

کمال ہے، کوئی بھی فرق نہیں پڑا، دونوں بار ایک جیسی ہی ادائیگی اور وہ بھی بغیر کسی فرق کے

اس طرح تو یہی ظاہر ہوتا ہے کہ

کسی بھی حال میں، اٹھتے، بیٹھتے یا لیٹے ہوئے  اللہ کا ذکر کرنے میں کوئی حرج یا رکاوٹ نہیں ہوتی۔

بجائے اس کے کہ فارغ بیٹھ کر وقت کا ضیاع کیا جائے

یا ضروری ہے کہ  کوئی آ کر آپ کی گردن  پکڑے اور تب ہی آپ

سبحان اللہ  کہیں گے؟




--

Remember Me In Prayers

Aadi Khan

Subcribe E-Mail Click Here
Subcribe SMS Click Here
Join Us On Face Book
Visit Website Click Here


--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en

[~>VU-P!nD!<~] عادل عدالت کا عادل فیصلہ

عادل عدالت کا عادل فیصلہ

عرب سالار قتیبۃ بن مسلم نے اسلامی لشکر کشی کے اصولوں سے انحراف کرتے ہوئے سمرقند کو فتح کر لیا تھا، اصول یہ تھا کہ حملہ کرنے سے پہلے تین دن کی مہلت دی جائے۔ اور یہ بے اصولی ہوئی بھی تو ایسے دور میں جب زمانہ بھی عمر بن عبدالعزیز کا چل رہا تھا۔ سمرقند کے پادری نے مسلمانوں کی اس غاصبانہ فتح پر قتیبۃ کے خلاف شکایت دمشق میں بیٹھے مسلمانوں کے حاکم کو ایک پیغامبر کے ذریعہ خط لکھ کر بھجوائی۔ پیغامبر نے دمشق پہنچ کر ایک عالیشان عمارت دیکھی جس میں لوگ رکوع و سجود
کر رہے تھے۔ اُس نے لوگوں سے پوچھا: کیا یہ حاکمِ شہر کی رہائش ہے؟ لوگوں نے کہا یہ تو مسجد ہے، تو نماز نہیں پڑھتا کیا؟ پیغامبر نے کہا نہیں، میں اھلِ سمرقند کے دین کا پیروکارہوں۔ لوگوں نے اُسے حاکم کے گھر کا راستہ دکھا دیا۔ پیغامبر لوگوں کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتے حاکم کے گھر جا پہنچا، کیا دیکھتا ہے کہ ایک شخص دیوار سے لگی سیڑھی پر چڑھ کر چھت کی لپائی کر رہا ہے اور نیچے کھڑی ایک عورت گارا اُٹھا کر اُسے دے رہی ہے۔ پیغامبر جس راستے سے آیا تھا واپس اُسی راستے سے اُن لوگوں کے پاس جا پہنچا جنہوں نےاُسے راستہ بتایا تھا۔ اُس نے لوگوں سے کہا میں نے تم سے حاکم کے گھر کا پتہ پوچھا تھا نہ کہ اِس مفلوک الحال شخص کا جس کے گھر کی چھت بھی ٹوٹی ہوئی ہے۔ لوگوں نے کہا، ہم نے تجھے پتہ ٹھیک ہی بتایا تھا، وہی حاکم کا گھر ہے۔ پیغامبر نے بے دلی سے دوبارہ اُسی گھرپر جا کر دستک دی، جو شخص کچھ دیر پہلے تک لپائی کر رہا تھا وہی اند ر سے نمودار ہوا۔ میں سمرقند کے پادری کی طرف سے بھیجا گیا پیغامبر ہوں کہہ کر اُس نے اپنا تعارف کرایا اور خط حاکم کو دیدیا۔ اُس شخص نے خط پڑھ کر اُسی خط کی پشت پر ہی لکھا: عمر بن عبدالعزیز کی طرف سے سمرقند میں تعینات اپنے عامل کے نام؛ ایک قاضی کا تقرر کرو جو پادری کی شکایت سنے۔ مہر لگا کر خط واپس پیغامبر کو دیدیا۔ پیغامبر وہاں سے چل تو دیا مگر اپنے آپ سے باتیں کرتے ہوئے، کیا یہ وہ خط ہے جو مسلمانوں کے اُس عظیم لشکر کو ہمارے شہر سے نکالے گا؟ سمرقند لوٹ
کر پیغامبر نے خط پادری کو تھمایا، جسے پڑھ کر پادری کو بھی اپنی دنیا
اندھیر ہوتی دکھائی دی، خط تو اُسی کے نام لکھا ہوا تھا جس سے اُنہیں
شکایت تھی، اُنہیں یقین تھا کاغذ کا یہ ٹکڑا اُنہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا۔ مگر پھر بھی خط لیکر مجبورا اُس حاکمِ سمرقند کے پاس پہنچے
جس کے فریب کا وہ پہلے ہی شکار ہو چکے تھے۔ حاکم نے خط پڑھتے ہی فورا ایک قاضی (جمیع نام کا ایک شخص) کا تعین کردیا جو سمرقندیوں کی شکایت سن سکے۔ موقع پر ہی عدالت لگ گئی، ایک چوبدار نے قتیبہ کا نام بغیر کسی لقب و منصب کے پکارا، قتیبہ اپنی جگہ سے اُٹھ کر قاضی کے رو برو اور پادری کے ساتھ ہو کر بیٹھ گیا۔ قاضی نے سمرقندی سے پوچھا، کیا دعویٰ ہے تمہارا؟
پادری نے کہا: قتیبہ نے بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہم پر حملہ کیا، نہ تو
اِس نے ہمیں اسلام قبول کرنے کی دعوت دی تھی اور نہ ہی ہمیں کسی سوچ وبچار کا موقع دیا تھا۔
ایک تاریخی نکتہ ملحوظہ فرما لیجیئے کہ قتیبہ بن مسلم رحمۃ اللہ علیہ کا
اُس وقت تک انتقال ہو چکا تھا، یہاں پر قتیبہ سے مراد اُنکا نائب ہے قاضی نے قتیبہ (کے نائب) کو دیکھ کر پوچھا، کیا کہتے ہو تم اس دعویٰ کے جواب میں؟
قتیبہ (کے نائب)نے کہا: قاضی صاحب، جنگ تو ہوتی ہی فریب اور دھوکہ ہے، سمرقند ایک عظیم ملک تھا، اس کے قرب و جوار کے کمتر ملکوں نے نہ تو ہماری کسی دعوت کو مان کر اسلام قبول کیا تھا اور نہ ہی جزیہ دینے پر تیار ہوئے تھے، بلکہ ہمارے مقابلے میں جنگ کو ترجیح دی تھی۔ سمرقند کی زمینیں تو اور بھی سر سبز و شاداب اور زور آور تھیں، ہمیں پورا یقین تھا کہ یہ لوگ بھی لڑنے کو ہی ترجیح دیں گے، ہم نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور سمرقند پر قبضہ کر لیا۔
قاضی نے قتیبہ (کے نائب) کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے دوبارہ پوچھا:
قتیبہ میری بات کا جواب دو، تم نے ان لوگوں کو اسلام قبول کرنے کی دعوت،
جزیہ یا پھر جنگ کی خبر دی تھی؟
قتیبہ (کے نائب) نے کہا: نہیں قاضی صاحب، میں نے جس طرح پہلے ہی عرض کر دیا ہے کہ ہم نے موقع سے فائدہ اُٹھایا تھا۔
قاضی نے کہا: میں دیکھ رہا ہوں کہ تم اپنی غلطی کا اقرار کر رہے ہو، اس
کے بعد تو عدالت کا کوئی اور کام رہ ہی نہیں جاتا۔ قتیبہ: اللہ نے اس دین کو فتح اور عظمت تو دی ہی عدل و انصاف کی وجہ سے ہے نہ کہ دھوکہ دہی اور موقع پرستی سے۔ میری عدالت یہ فیصلہ سناتی ہے کہ تمام مسلمان فوجی اور انکے عہدہ داران بمع اپنے بیوی بچوں کے، اپنی ہر قسم کی املاک، گھر اور دکانیں چھوڑ کرسمرقند کی حدوں سے باہر نکل جائیں اور سمر قند میں کوئی مسلمان باقی نہ رہنے پائے۔ اگر ادھر دوبارہ آنا بھی ہو تو بغیر کسی پیشگی اطلاع ودعوت کے اور تین دن کی سوچ و بچار کی مہلت دیئے بغیر نہ آیا جائے۔ پادری جو کچھ دیکھ اور سن رہا تھا وہ ناقابل یقین بلکہ ایک مذاق اور
تمثیل نظر آ رہا تھا۔ چند لمحوں کی یہ عدالت، نہ کوئی گواہ اور نہ ہی دلیلوں کی ضرورت۔ اور تو اور قاضی بھی اپنی عدالت کو برخاست کرکے قتیبہ کے ساتھ ہی اُٹھ کر جا رہا تھا۔ اور چند گھنٹوں کے بعد ہی سمرقندیوں نے اپنے پیچھے گرد و غبار کے بادل چھوڑتے لوگوں کے قافلے دیکھے جو شہر کو ویران کر کے جا رہے تھے۔ لوگ حیرت سے ایک دوسرے سے سبب پوچھ رہے تھے اور جاننے والے بتا رہے تھے کہ عدالت کے فیصلے کی تعمیل ہو رہی تھی۔ اور اُس دن جب سورج ڈوبا تو سمرقند کی ویران اور خالی گلیوں میں صرف آوارہ کتے گھوم رہے تھے اور سمرقندیوں کے گھروں سے آہ و پکاراور رونے دھونے کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں، اُن کو ایسے لوگ چھوڑ کر جا رہے تھے۔ جن کے اخلاق ، معاشرت، برتاؤ، معاملات اور پیار و محبت نے اُن کو اور اُن کے رہن سہن کو مہذب بنا دیا تھا۔ تاریخ گواہ ہے کہ سمرقندی یہ فراق چند گھنٹے بھی برداشت نہ کر پائے، اپنےپادری کی قیادت میں لا الٰہ الاّ اللہ محمّد الرّسول اللہ کا اقرار کرتے مسلمانوں کے لشکر کے پیچھے روانہ ہوگئے اوراُن کو واپس لے آئے۔ اور یہ سب کیوں نہ ہوتا، کہیں بھی تو ایسا نہیں ہوا تھا کہ فاتح لشکراپنے ہی قاضی کی کہی دو باتوں پر عمل کرے اورشہر کو خالی کردے۔ دینِ رحمت نے وہاں ایسے نقوش چھوڑے کہ سمرقند ایک عرصہ تک مسلمانوں کا دارالخلافہ بنا رہا۔

مندرجہ بالا واقعہ شیخ علی طنطاوی رحمۃ اللہ علیہ کی کتاب (قصص من
التاریخ) کے صفحہ نمبر 411 (مصر میں 1932 میں چھپی



--

Remember Me In Prayers

Aadi Khan

Subcribe E-Mail Click Here
Subcribe SMS Click Here
Join Us On Face Book
Visit Website Click Here


--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en