======
انور مسعود کے مزاحيہ قطعات
------------------------------
انشو رنس ايجنٹ
-----------------
آپ کرائيں ہم سے بيمہ ، چھوڑيں سب انديشوں کو
اس خدمت ميں سب سے بڑھ کر روشن نام ہمارا ہے
خاصي دولت ملجاے گي آپکے بيوي بچوں کو
آپ تسلي سے مر جاييں ، باقي کام ہمارا ہے
---------------------------------------------------
ترکي بہ ترکي
--------------
اپني زوجہ سے کہا ايک مولوي نے ، نيک بخت
تيري تربت پر لکھيں تحرير کس مفہوم کي
اہليہ بولي عبارت سب سےموزوں ہے يہي
"دفن ہے بيوہ يہاں پر مو لوي مرحوم کي"
---------------------------------------------------
ايک حقيقت
------------
لطف_ نظاره ہے اے دوست اسي کے دم سے
يہ نہ ہو پاس تو پھر رونق_ دنيا کيا ہے
تيري آنکھيں بھي کہاں مجھ کو دکھائي ديتيں
ميري عينک کے سوا دنيا ميں رکھا کيا ہے
------------------------------------------------
کبھي کبھي
----------
کبھي لا شعور کي رو چلي ہے تو حرکتيں بھي عجب ہوئيں
کبھي يوں بھي ہم نے ملا ديا ہےاساتذہ کے کلام کو
" جو ميں سر بہ سجدہ ہوا کبھي تو زميں سے آنے لگي صدا"
"کبھي ہم بھي تم بھي تھے آشنا ، تمھيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو"
-----------------------------------------------------------
اے بسا آرزو
-------------
روک ديتے ہيں اچانک مرے حالات مجھے
ميري خواہش کبھي ہوتي بھي ہے پوري کوئي
خو د کشي کرنے کا جس روز تہيہ کر لوں
کام پڑ جاتا ہے اس روز ضروري کوئي
------------------------------------------------------
No comments:
Post a Comment