Friday, 31 August 2012

[discussion_vu] Pakistan beat Australia by 7 wickets in 2nd ODI on 31th august 2012

Pakistan beat Australia by 7 wickets in 2nd ODI on 31th august 2012

 

 

 Pakistan beat Australia by seven wickets in the second one-day international here on Friday, levelling the three-match series by 1-1 at Abu Dhabi Stadium.

Opener Nasir Jamshed hit an attractive 97 to set Pakistan on course for chasing a 249-run total in 43.4 overs. Michael Hussey topscored for Australia with 61 while Saeed Ajmal took 4-32.

ابو ظہبی...پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے مقررہ 50 اوورز میں249رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے پورا کرکے آسٹریلیا کو 7وکٹوں سے شکست دے کر سیریز برابر کردی۔پاکستان کی جانب سے اوپنرزنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ناصر جمشید نے 11 چوکوں اور2 چھکوں کی مدد سے97 رنز کی شاندار اننگزکھیلی ۔محمد حفیظ نے33 جبکہ اسد شفیق نے 9 رنز اسکور کیے۔ اظہر علی نے بھی شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اور 59رنز اسکور کیے،جبکہ مصباح الحق نے 35رنز اسکو ر کیے اور دونوں ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے اسٹار بیٹسمین مائیکل ہسی نے61 رنز بنائے،ان کے علاوہ کپتان کلارک 37،بیلی39،میکس ویل 28اور وارنر 24دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے جادو گر اسپنر سعید اجمل نے آج شاندار بالنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیااور کینگروز کو حقیقتاً بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے کسی حد تک باز رکھا۔انکے علاوہ جنید خان نے تین جبکہ محمد حفیظ اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔آسٹریلیا کی جانب سے کرسٹن ، جونسن اور پیٹنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل 

Visit Virtualians at: http://virtualians.pk/?xg_source=msg_mes_network

 
To control which emails you receive on Virtualians, click here

No comments:

Post a Comment