Saturday, 8 October 2011

[~>VU-P!nD!<~] TOday Achi bat........8.10.2011


انسان عمل کے لیے علم حاصل کرتا ہے لیکن جوں جوں علم بڑھتا جاتا ہے عمل کے مواقع سمٹنے شروع ہو جاتے ہیں۔آج کے انسان کا سب سے بڑا عمل حصول علم ہے اور یہ عمل اسکو فرائض کی بجاآوری کے عمل سے بہت دور کر دیتا ہے۔سڑک کے کنارے کمرے میں بیٹھ کر زندگی کا مفہوم سمجھنے والا اس زندگی کو نہیں سمجھ سکتا جو سڑک پر سے گذر رہی ہے

کچھ لوگ حقیقت کو تلاش کرتے ہیں۔دراصل یہ تلاش نہ ختم ہونے والی تلاش ہے۔دراصل محدود کا لامحدود کے لیے سفر کسی بیان میں نہیں آسکتا۔قطرے کے قلزم آشننا ہونے کے لیے کن مراحل سے گزرتے ہیں

ہر چیز انسان کی سمجھ میں نہیں آسکتی ۔انسان زندہ ہونے کے باوجود زندگی کو نہیں سمجھ سکا۔پھر وہ مرے بغیر موت کو کیسے سمجھ سکتا ہے

جو لوگ دنیاوی اشیاء اور ضرورت کے حصول کے لیے مضطرب ہیں، وہی دراصل تکلیف میں ہوتے ہیں

تنہائی کے مسافر بیمار روحؤں کی طرح اذیت کی منزلیں طے کرتے ہیں

جس انسان کو تلاش کے نقطئہ ہائے دقیق سے آشنائی نہ ہو۔وہ دوسروں کے چہرے ہی دیکھتا چلا جاتا ہے

رفاقتوں کے فیض اعتماد کے دم سے ہیں۔بداعتماد انسان نہ کسی کا رفیق ہوتا ہے اور نہ کوئی اسکا کوئی حبیب۔۔۔۔بداعتمادی کی سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ انسان کو ایسا کوئی انسان نظر نہیں آتا جس کی 
تقریب کی وہ خواہش کرے اور نہ ہی وہ خود کو کسی کے تقرب کا اہل سمجھتا ہے

اینٹ کا اینٹ سے ربط ختم ہو جائے تو دیواریں اپنے ہی بوجھ سے گرنا شروع ہو جاتی ہیں
-- 


--









Maaf Karna Insan Kay Ikhtiyaar Main Ha....

Magr Bhula Dena Nahi...!!




     Apply For Group Membership     


سب تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں جس نے ہمیں موت 

کے بعد زندگی بخشی اور ہم نے اسی کی طرف لوٹ 

کر جانا ہے۔۔۔



--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en

No comments:

Post a Comment