اُس نے کہا کہ ہم بھی خریدار ہو گۓ
بِکنے کو سارے لوگ ہی تیّار ہو گۓ
اُس نے کہا کہ ایک وفادار چاہۓ
سارے جہاں کے لوگ وفادار ہو گۓ
اُس نے کہا کہ کوئ گُنہگار ہے یہاں
جو پارسا تھے، وہ بھی گُنہگار ہو گۓ
اُس نے کہا کہ عاجز و مسکین ہے یہاں
سب لوگ گردِ کوچہ و بازار ہر گۓ
اُس نے کہا کہ کاش کوئ جنگ جُو ملے
آپس میں یار بر سرِ پیکار ہو گۓ
اُس نے کہا عدیم، میرا ہا تھ تھامنا
چاروں طرف سے ہا تھ نمودار ہو گۓ
عدیم ہاشمی
iraadon ke totne se pehchana hai....!!
--
You received this message because you are subscribed to the Google
Groups "vupindi" group.
To post to this group, send email to vupindi@googlegroups.com
To unsubscribe from this group, send email to
vupindi+unsubscribe@googlegroups.com
For more options, visit this group at
http://groups.google.com/group/vupindi?hl=en
No comments:
Post a Comment